ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
بریکنگ

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد انتقامی سیاست شروع ہو چکی ہے: صحافی

تازہ ترین 22nd Oct 2023 137 مناظر

پہلے بے نظیر اور نواز شریف کے درمیان تھا، اب نواز شریف، زرداری اور عمران کے درمیان شروع ہو گیا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نواز شریف کی وطن واپسی کے دو اہم ترین پہلو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کی سمجھ نہیں ہے اور کہاں جا رہی ہے، کم از کم آج نئی سیاست تو سر شروع ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ لگتا ہے انتقامی سیاست کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،
پہلے بے نظیر اور نواز شریف کے درمیان تھا، اب نواز شریف، زرداری اور عمران کے درمیان شروع ہو گیا ہے، یہ سلسلہ کب ختم ہو گا،
آج نواز شریف ملک کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں اس معاملے کو طے کرنا ہے، وہ عمران خان کے ساتھ وہی کریں گے جو ان کے ساتھ کیا گیا تھا۔
بے نظیر پاکستان آئیں تو انہوں نے مفاہمت کے نام سے کتاب لکھی، آج فیصلہ ہونا ہے کہ
ہم مفاہمت کی طرف جائیں گے یا نفرت کی، اس حوالے سے نواز شریف کو مرکزی کردار ادا کرنا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ