منگل، 27 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایبٹ آباد کے ادیب و محقق اردو ادب کے استاد قمرزمان، ڈاکٹر قمرزمان بن گئے

پاکستان 14th Jul 2026 362 مناظر
ایبٹ آباد کے ادیب و محقق اردو ادب کے استاد  قمرزمان، ڈاکٹر قمرزمان بن گئے
ایبٹ آباد (نامہ نگار)ڈاکٹر قمرزمان نے قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ڈاکٹر قمرزمان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا موضوع "اردو آپ بیتیوں میں ترکیہ کی تہذیب و ثقافت " تھا۔مقالے کی نگران شعبہ لسانیات و ادبیات (اردو) کی سربراہ ڈاکٹر تحسین بی بی جب کہ معاون نگران ڈاکٹر رئیس احمد مغل تھے۔مجلسی دفاع کے موقع بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شہناز (الحمد یونیورسٹی اسلام آباد ) تھیں۔مقالے کے کامیاب دفاع پر ڈاکٹر روبینہ شہناز اور دیگر دوستوں نے ڈاکٹر قمرزمان کو مبارک پیش کی ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ