بدھ، 07 اکتوبر 2026
بریکنگ

دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے یہ آخری ویڈیو پیغام ہو: مراد سعید

پاکستان 11th May 2023 264 مناظر

وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس مصدقہ رپورٹس ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، مصدقہ رپورٹس ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ مزاحمت میں پتا نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔’ مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے، عوامی رد عمل نہیں آتا تو انھوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ