گمبٹ: گمبٹ کے قریب مسکین پور کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر سکھر سے سیہون جانے والی مسافر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
مسافر وین سکھر سے سیہون جا رہی تھی کہ مسکین پور کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو گمس اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمع بیگم، شبیر بھٹی، رشید بھٹی اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
0 تبصرے