لاڑکانہ: چانڈکا اسپتال میں فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، 2 زخمی

لاڑکانہ: چانڈکا اسپتال میں فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، 2 زخمی

لاڑکانہ: لاڑکانہ کے چانڈکا سول اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران اسپتال وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی، خوف و ہراس کے باعث مریض اور ان کے لواحقین وارڈ سے باہر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں بہرام واسی محمد یوسف مگری اور اس کی بیوی ریحانہ مگری جاں بحق ہوئے، جبکہ وارڈ میں موجود ایک مریض کے ساتھ آئی خاتون زخمی ہوئی ہے۔ فائرنگ کے دوران حملہ آور نجيب مگری بھی شدید زخمی ہو گیا، جسے دیگر زخمی خاتون کے ساتھ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد دیگر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔