وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی کراچی میں ملاقات
وفد کی صورت میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور پولیٹیکل ایڈوائزر ہدا اکرام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن شہاب قمر انصاری، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گہنور لغاری، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں سندھ میں تعلیم کی صورتحال اور برطانوی تعاون کے چلنے والے مختلف پروجیکٹس کے سلسلے میں خیالات کا اظہار کیا گیا۔
0 تبصرے