میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردےکسی اور انسان کی زندگی بچاسکتے ہیں. خاتون پروفیسر
کراچی:
خاتون کڈنی اسپیشلسٹ نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق اکلوتے بیٹےکےگردے عطیہ کردیے
کراچی کی خاتون کڈنی اسپیشلسٹ نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق اکلوتے بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔
23 سال کا سید سلطان ظفر گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، منگل کو نجی اسپتال میں انتقال کرگیا۔
باہمت خاتون 'جو کہ خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی پروفیسر ہیں' بیٹےکی میت ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں اور اس کے دونوں گردے عطیہ کردیے اور اس طرح پیوند کاری کے منتظر دو مریضوں میں زندگی کی امید جگادی ۔
خاتون پروفیسر کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردےکسی اور انسان کی زندگی بچاسکتے ہیں
0 تبصرے