کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی ڈیگاری میں مرداور عورت کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار قبائلی رہنما سردار شیر بازساتکزئی کی درخواست ضمانت خارج جبکہ مقتولہ لڑکی کی والدہ گل بی بی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
پیر کو کوئٹہ ڈیگاری واقعہ میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی اور مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سما عت کی ایڈیشنل سیشن جج دس کی عدالت میں ہوئی عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سردار شیربازکی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مقتولہ بانوبی بی کی والدہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے ڈیگاری کیس کاچالان عدالت میں جمع کروادیا تھاسردار شیربازاور خاتون گل بی نی نے ایڈیشنل سیشن جج دس کی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔
چارجون کو ڈیگاری میں لڑکی کے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بہن اور ایک لڑکے کو قتل کردیا اورتاحال فرار ہے۔
0 تبصرے