کوئٹہ: سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی ملاقات،اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، سردار رشید خان ناصر نے منگل کو سراوان ہاوس میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم کی جانب سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو 17 اگست کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اور اس جیسی دیگر قانون سازیوں کے خلاف سیاسی جماعتوں، حقیقی قیادت اور عوام کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی انچ انچ زمین الاٹ کی جارہی ہے ایسے میں حقیقی سیاسی قیادت اور کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی وطن اور سرزمین کا دفاع کریں۔
0 تبصرے