نيرو باجوا نے بھی ہانیہ عامر سے فاصلہ اختیار کرلیا

نيرو باجوا نے بھی ہانیہ عامر سے فاصلہ اختیار کرلیا

چندی گڑھ (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ نیرُو باجوا نے ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور فلم ’’سردار جی 3‘‘ سے متعلق تمام پروموشنل پوسٹس بھی اپنے پروفائل سے ہٹا دی ہیں۔ بھارتی پنجابی اداکارہ نیرُو باجوا نے نئی فلم ’’سردار جی 3‘‘ میں اپنی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے سوشل میڈیا پر لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے تمام تشہیری مواد کو بھی ختم کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نیرُو باجوا کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہانیہ عامر سے دوری اختیار کی ہے۔ دوسری طرف ہانیہ عامر اب بھی نیرُو باجوا کو انسٹاگرام پر فالو کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ’’سردار جی 3‘‘ کی شوٹنگ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی سے پہلے مکمل کی گئی تھی، تاہم اب ہندو انتہا پسند ہانیہ عامر کو فلم سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فلم سازوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے فلم کو بھارت کے سوا دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور فلم 27 جون کو پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو سنسر بورڈ سے منظوری مل چکی ہے۔