ال میچ میکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ کا "ہمسفر فورایور لوو" میرج بیورو کے دفتر کا دورہ

ال میچ میکر ایسوسی ایشن  کے چیئرمین سمیع شیخ کا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ال میچ میکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ نے حال ہی میں کراچی میں قائم معروف میرج بیورو "ہمسفر فورایور لوو" کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بیورو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نور بانو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اور میرج بیوروز کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ دورے کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ایک ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سمیع شیخ کے ہمراہ شاہ رخ طارق، فوزیہ ادریس، جنرل سیکریٹری سیدہ ندا بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میرج سروسز کے شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں سی ای او نور بانو نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مل جل کر اس شعبے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں گی۔