دادو: دادو میں سماجی تنظیم خلق جی خدمت آرگنائزیشن کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل لگائی گئی۔ اس موقع پر خلق جی خدمت آرگنائزیشن کی ٹیم، روزینا جتوئی اور دیگر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سبیل لگا کر کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور امام حسینؑ کے پیغام کو عام کرنا ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلق جی خدمت آرگنائزیشن فلاحی کاموں کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گی تاکہ معاشرے میں بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کو فروغ ملے اور غمزدہ عوام کے مسائل میں کمی آ سکے۔
0 تبصرے