وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں

ای او بی آ ئی میں رجسٹرڈ ملا زمین اور پنشنرز کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، وفاقی محتسب

وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں

کراچی: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیو شن(EOBI) کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم گز شتہ روز ای او بی آ ئی کے علا قا ئی دفتر، اسلام آ باد بھیجی۔ ٹیم میں وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثاقب خان، کنسلٹنٹ خا لد سیال، انو سٹی گیشن آ فیسر جمیل احمد اور اے ایل او اعجاز حسین شا مل تھے۔وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر نے معا ئنہ کے دوران ای او بی آ ئی انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ ملک بھر میں سروے کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دے کہ پاکستان میں کتنی کمپنیاں ہیں جنہیں ای او بی آ ئی کے قا نون کے مطا بق رجسٹر ڈ ہو نا چا ہئیے اور ان کی رجسٹر یشن نہیں کرا ئی گئی۔ رجسٹر یشن نہ کرا نے والے اداروں کے خلا ف کیا کا رروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آ ئی کے رجسٹر ڈ ملا زمین اور پنشنرز کے حقو ق کا تحفظ ضروری ہے۔ٹیم نے ای او بی آ ئی کو سوالا ت کی ایک فہر ست بھی دی جن کے تفصیلی جوابات ایک ہفتے کے اندر دینے کی ہدا یت کی۔ معا ئنہ ٹیم نے وفاقی محتسب کی کمیٹی کی سفارشات پر عملد رآ مد کا جا ئزہ بھی لیا۔ معا ئنہ ٹیم کو ای او بی آ ئی کی بر یفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ جس پرا ئیو یٹ کمپنی میں دس یا اس سے زیادہ ملازم کام کررہے ہوں ان کی رجسٹر یشن ضروری ہے، اس وقت ای او بی آ ئی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 155,888 ہے جب کہ رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 55 ہزار 309 ہے۔ سب سے بڑ ی رجسٹر ڈ کمپنی پی ٹی سی ایل ہے۔ فی الحال ای او بی آ ئی کے پنشنرز کی تعداد 8 لاکھ 2ہزار 388 ہے، جنہیں دس ہزار سے34ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جارہی ہے ۔