بلوچستان واقعه، صدر اور وزیراعظم کا ردعمل

بلوچستان  واقعه، صدر اور وزیراعظم کا ردعمل

صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہر صورت میں ہندوتوا سوچ اور اس کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بلوچستان واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل فتنہ الہند کی واضح دہشت گردی ہے۔ پاکستان پوری قوت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گا اور بے گناہوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔