سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کر دی

سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور

سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈاپور سے وزارتِ اعلیٰ واپس لی جا رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ممکنہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پی کے 70 سے پہلی بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ سہیل آفریدی طویل عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر رہے۔ وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور کابینہ میں تبدیلی کے بعد انہیں ہائر ایجوکیشن کے وزیر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔