کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے, ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کورنگی محمد عرفان

فاطمہ جناح گرلز TMCسیکنڈری اسکول گورنگی میں سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلائنگ ڈسک ٹرینگ ورکشاپ

کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے, ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کورنگی محمد عرفان

کراچی( رپورٹ عامر کفایت) کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے اور یہی طلبہ اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کورنگی محمد عرفان نے فاطمہ جناح گرلز TMCسیکنڈری اسکول گورنگی میں سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلائنگ ڈسک ٹرینگ ورکشاپ کے اختتام پر تقریب تقسم اسناد کے موقع پر کیا انھوں نے سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن اور ہیومین راٹس ڈیفنڈر پاکستان کو بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بدولت ان طالبات کو کھلنے کے مواقع ملے اس موقع پر فاونڈر رن ٹو پاکستان کے سہیل سردار نے خطاب کرتے ہوئے جنوری میں طالبات کے درمیان دوڑ کے مقابلے کرانے کا اعلان کیا جبکہ سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عامر کفایت نے دسمبر میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان چیمپین شپ کرانے کا اعلان کیا اس موقع پر ہیومین رائٹس ڈیفنڈر ڈائریکٹر اسپورٹس ونگ سید طارق شاہ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد عرفان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ اسکول کی پرنسپل نگہت سیما نے سہیل سردار کو اجرک پیش کی اس موقع پر کورنگی فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کی صدر رمشا شیخ کوآرڈینٹر مریم یونس اور دیگربھی موجود تھے۔اس موقع پر ٹگ آف وار کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو فاونڈر رن ٹو پاکستان کے سہیل سردار نقد انعامات دیئے۔