اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،سربراہ پاکستان کنزرویٹو پارٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنہ نے کہا ہے کہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہی ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کا راز مضمر ہے، 78 سال سے ملک میں رائج نظام نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا ہے، حکمرانوں نے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو داو پر لگادیا، آج ملک کو سیاسی و معاشی محاذ پرچیلنجز کا سامنا ہے، ملک تیزی سے سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی و معاشی بحران کا حل فرسودہ نظام سے نجات ہے، موجودہ نظام سے ملک میں بحرانوں اور مسائل نے جنم لیا ہے اور ملک مزید سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نفاذ نظام مصطفیٰﷺہی سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل ہے،اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،ان الفاظ کا اعادہ انہوں پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے زیر اہتمام میلنیم مال تا پریس کلب نفاذ نظام مصطفیﷺ،فلسطین اور کشیمر کی عوام اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالی جانے والی موٹر بائیک ریلی سے پریس کلب پر خطاب میں کیا،ریلی سے ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی،معروف تاجر رہنماء عتیق میر،آزاد کشمیرکنزرویٹو پارٹی کے صدر مفتی سعید، سیکریٹری جنرل میڈم گلنار یوسف، کرنل(ر) محمد افضل رانا،کوئٹہ کی گرین پاکستان پارٹی کے عبدالحادی خان کاکڑ،منیر احمد بھٹی رحیم یارخان،مشتاق چنہ صدر پاکستان کنزرویٹو پارٹی سندھ،محمد حسن تاج مگسی صدر پاکستان کنزرویٹو پارٹی کراچی دویژن اور دیگر سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماوں نے بھی خطاب کیا، پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنہ نے کہا کہ دو ریاستی حل گریٹر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا،اورپھرکشمیر سے بھی دستبردارہونا پڑے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل ہے۔پاکستان نے ہر جگہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔دانش چنہ نے مذید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہامت مسلمہ آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ لے، کوشش کی جائے، اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہونگے۔یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں، جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں،انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہیاور پاستان کنزرویڑو پارٹی دہشت گردہ ں اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریژن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی شہداء اور غازیوں کا قرض ہے جو کبھی ادا نہیں ہو سکتا۔بھارت ہرگز کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبا سکتا۔ مسئلہ کشمیر کا تعلق کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہے اور مظلوم کشمیری کبھی بھی اپنے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق دبانے کے لیے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کر رہا ہے۔ اانہوں نے ہر فورم پرفلسطینی اور کشمیری عوام کے جائز مقصد کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
0 تبصرے