بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل

بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی : تمبو، ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی مختلف فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود چالیس ڈپ کےمقام پر قبائلی شخصیت میران بخش عمرانی کے نوجوان فرزند کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں تمبو 29 ڈپ پر گزشتہ شب مسلح افراد نے فائرنگ کرصوبھانی خان عمرانی کوقتل کرکے فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ڈھاڈر میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھایی لچو عرف کاکا پیروزانی بگٹی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میںچار روز قبل ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ہندو تاجر روشن کمار دوران علاج ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس کی ڈیڈ باڈی ایمبولینس مین لا کر ڈیرہ مراد جمالی مین قومی شاہراہ پر لاش رکھکر تاجر برادری کا شدید احتجاج روڈ کو بلاک کر دیا گیا جبکہ جعفراباد کے رہائشی انجینئرر عبدالعزیز کھوسو کو حیدرآباد سندھ مین نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیااور فرار ہو گئے ان تمام واقعات کی متعلقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔