کوئٹہ؛ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف ہزارہ سماجی کارکن شیریں موسیٰ نے ہالینڈ کی سینیٹ کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے خواتین کے حقوق، مساوات اور سماجی انصاف کے لیے ان کی طویل جدوجہد نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی انہیں عزت و افتخار کا مقام دلایا ہے۔
شیریں موسیٰ کی یہ تقرری خواتین کے لیے حوصلے، امید اور استقامت کی ایک روشن مثال قرار دی جا رہی ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی قیادت اور کردار کی مضبوط علامت ہے۔
0 تبصرے