ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق، 30 سالہ شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق کوئٹہ سے تھا

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک میجر شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ فتنے "الخوارج" کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرنٹ لائن سے قیادت کرنے والے میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 30 سالہ شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔