تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر میں آج سے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اکتوبر تک شہر میں ہر قسم کے احتجاج، دھرنے، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت 11 اکتوبر تک شہر میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔