عہد کریں ،علم کی روشنی کو عام کرینگے، سید امتیاز الحق بخاری

تعلیم اور ہنر بہاری برادری کا سرمایہ حیات ہے، چیئرمین اشرف اقبال خان

عہد کریں ،علم کی روشنی کو عام کرینگے، سید امتیاز الحق بخاری

کراچی(وسیم قریشی) بخاری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ علم کی روشنی کو عام کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کی جائے، مستحق کوچنگ سینٹر بہترین معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے، اساتذہ کی محنت قابل تعریف ہے، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے لگن قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے مستحق کوچنگ سینٹر اورنگی ٹاو¿ن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین ،علاقے کے عمائدین اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوئی اور جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بہاری کمیونٹی پاکستان اشرف اقبال خان نے طلبہ و اساتذہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اکابرین بہار تعلیم کو اپنا اثاثہ اور سرمایہ قرار دیتے تھے۔ ہمیں تعلیمی میدان میں سرخرو ہونا پڑے گا۔ طلبہ و طالبات کو ہنر مند بھی بنانا پڑے گا۔مستحق کوچنگ سینٹر کے بانی اور جوائنٹ سیکرٹری بہاری کمیونٹی پاکستان امتیاز احمد انصاری نے کوچنگ سینٹر کے اغراض و مقاصد اور تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خیالات میں والدین کی تعلیم میں دلچسپی اور طلبہ کی محنت کو سراہا۔ہیومینٹی انٹرنیشنل پاکستان کے ڈائریکٹر خالد پرویز صدیقی نے کہا کہ ملک کو ترقی کرنا ہے، تو بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اس پروقار تقریب کی نظامت مس نگت پروین نے کی ، ٹیچرز میں مس ماریہ، مس نہا ،والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔