کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی سرپرستی میں بلوچستان ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ (BEEF) اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام نے ایک اہم اقدام کے تحت صوبے کے باصلاحیت طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کی نئی راہیں ہموار کر دی ہیں۔
اعلان کے مطابق، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی سطح پر ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کے شعبوں میں دو مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس تعلیمی سال 2026 کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
ماہرینِ تعلیم کے مطابق یہ اسکالرشپس بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی کا ذریعہ ثابت ہوں گی بلکہ صوبے کی علمی اور سائنسی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
اس اقدام کو بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرے گا۔
0 تبصرے