ورکرز ویلفیئر فنڈ کا کامیاب معرکہ حق سیمنار کا انعقاد اور جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

قوم مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی

ورکرز ویلفیئر فنڈ کا کامیاب معرکہ حق سیمنار کا انعقاد اور جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

اسلام آباد: ورکرز ویلفیئر فنڈ کا کامیاب معرکہ حق سیمنار کا انعقاد اور جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی ، کیک کاٹنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام سیمینار کا مقصد پاکستان کی افواج کو پیغام دینا تھا کہ ورکرز ویلفئیر فنڈ اور صنعتی کارکنا ن افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طر ح کھڑے ہیں ۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانی اورانسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی تقریر کے اہم نکات پاکستانی عوام ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ قوم مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ معرکہ حق ایک تازہ باب ہے اس طویل داستان کا جو 1947 سے شروع ہوئی اور آج بھی لکھی جا رہی ہے۔یہ ایک فکرییاد دہانی ہے کہ پاکستان کی بقا اور عزت محض سرحدی لکیروں کا نام نہیں بلکہ ایک زندہ نظریے کا تسلسل ہے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چند ماہ قبل پاکستان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی جب ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیش اور حکمتِ عملی پر مبنی قیادت میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ یہ معرکہ محض ایک فوجی فتح نہیں تھا بلکہ اس نظریے کی فتح تھی جس پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ وفاقی وزیر نے مزدور طبقے کو معیاری تعلیم، بہتر صحت کی دیکھ بھال اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی بھی تعریف کی۔ سیکرٹری WWF ذوالفقار احمد کا خیرمقدمی خطاب تقریب کے آغاز پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کہا معرکہ حق میں عظیم فتح ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتی ہے کہ پاکستان بے شمار قربانیوں اور طویل جدوجہد کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اس وطن کو معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کی راہوں پر گامزن کریں۔افواج پاکستان نے جس بہادری اور دلیری سے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کردار ادا کیا اسکی مثال نہیں ملتی ۔ پاکستان کے وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف فیلد مارشل چیف آفآرمی سٹاف جنرل عاصم مینر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی جناب چوہدری سالک حسین کو اس عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ ورکرز ویلفئیر فنڈ صعنتی کارکنان کی فلاح چوہدری سالک حسین کی قیادت اور رہنمائی جاری و ساری رکھے گا۔ اور نئے ابواب کا اضافہ کرتارہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ محض ایک ادارہ نہیں بلکہ صنعتی کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگیوں کو سنوارنے کا ایک قومی مشن ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ کسی صعنتی کارکن کا بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، کوئی مزدور خاندان علاج کی سہولت کے بغیر نہ ہو اور ہر محنت کش کو ایک باعزت اور خوشحال زندگی میسر آئے۔ سیکرٹری فنڈ نے زور دیتے ہوئے کہا: صعنتی کارکناں کی دن رات کی محنت پاکستان کی حقیقی ترقی کی ضمانت ہے۔ وزیرِمملکت عون چوہدری نے بھی WWF کی مزدور طبقے کے لیے بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمایاں جھلکیاں ڈی جی نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر کا کہناتھا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ WWF کیزیر انتظام تعلیمی اداروں کے طلبا کے ملی نغمے ، ٹیبلو اور تقاریر، جوش و جذبے سے لبریزتھے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے طلبا کو انعامات اور شیلڈز پیش کیں۔ وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری سمیت ملکی و غیر ملکی معززین کی بھرپور شرکت۔ انٹرنیشنل لیبر آرکنائزیشن کے وفود کی شرکت پاکستان لیبر فیڈریشن کے اہم عہداریان کی شرکت ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے دی جانیوالی قابل ذکر خدمات 83,462 سے زیادہ مکانات اور فلیٹس کی تعمیرات 1647ڈاکڑزانجئنیر کو بذریعہ سکالرشپس 211622صعنتی کارکناں کی بیٹیوں کو بذریعہ میرج گرانٹس کی ادائیگی 330936 طلبا بذریعہ سکالرشپ مستفید ہوئے 30739وفات پاجانیوالے صعنتی کارکنان کی بیوا ں ڈیتھ گرانٹس جاری کی گیئں۔ 85اشخاص کو سالانہ حج کی ادائیگی یہ اقدامات اس بات کا مظہر ہیں کہورکرزویلفئیر فنڈ محنت کش طبقے کو عزت، سہولت اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔ مزدور ملکی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی شرکا نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدور طبقہ ہی ملک کی حقیقی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کی خوشحالی، دراصل پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ اسی وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاکہ صعنتی کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک روشن اور باوقار مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ ورکرز ویلفئیر فنڈ کا نصب العین محنت کش کی خوشحالی، پاکستان کی مضبوطی