لاہور: ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، ڈی ایس پی نے دونوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا

لاہور: ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، ڈی ایس پی نے دونوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

لاہور؛ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا اور ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی گئی تھی، ڈی ایس پی عثمان حیدر نےایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق عثمان حیدر کی بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔