هنگورجا حادثے میں جاں بحق تین نوجوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، علاقہ سوگوار

هنگورجا حادثے میں جاں بحق تین نوجوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، علاقہ سوگوار

هنگورجا میں گزشتہ روز قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے داہری برادری کے تین نوجوان، سرور داہری، نصراللہ داہری اور دریا خان داہری کی نمازِ جنازہ گاؤں محمد سکیل داہری میں ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ تینوں نوجوانوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جب جنازے اٹھائے گئے تو فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ نمازِ جنازہ میں پیر آف رانی پور سید آصف علی شاہ جیلانی، ٹاؤن کمیٹی هنگورجا کے چیئرمین سید عباس علی شاہ لکیاری، سابق ڈی ای او تعلیم خیرپور عبدالصمیع بھنبھرو، ایڈووکیٹ شاہنواز سہتو، پی پی یوسی رسول آباد کے رہنما وڈیرو عباس راجپر، سید امیر علی شاہ ٹاؤن کمیٹی بھریا روڈ کے وائس چیئرمین، سید رستم علی شاہ ضلع کونسل ممبر بھریا روڈ، سیاسی، سماجی، صحافی اور دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔