غیر قانونی پناہ گزینوں کو کسی بھی صورت امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی صدر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن دور کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دیں گے اور امریکا میں غیر قانونی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کو کسی بھی صورت امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوامی مینڈیٹ ملا اور ایک سال کے اندر ایسی کامیابیاں حاصل کیں جو کوئی اور حاصل نہ کر سکا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں امریکا بدترین حالات سے نکلنے کے بعد بہترین پوزیشن پر پہنچا، امریکی شہریوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور امریکا کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کو زمینی اور سمندری راستوں سے 94 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی بڑے اقدامات ٹیرف پالیسی کے ذریعے ممکن ہوئے، جس سے ملکی معیشت بہتر بنائی گئی اور امریکا میں ہزاروں ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 10 ماہ کے دوران 8 جنگیں رکوائیں، ایران کے جوہری خطرے کو تباہ کیا اور غزہ کی جنگ ختم کرا کے 3 ہزار سال میں پہلی بار امن قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ زندہ یا مارے گئے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا گیا اور سب کو وطن واپس لایا گیا۔
0 تبصرے