اسلام آباد: پولیس اور خفیہ اداروں کی کارروائی، خود کو امریکی اہلکار بتانے والا افغان شہری گرفتار

اسلام آباد: پولیس اور خفیہ اداروں کی کارروائی، خود کو امریکی اہلکار بتانے والا افغان شہری گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار بتایا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ شخص افغان شہری ہے، جو مختلف فراڈ کیسز میں مطلوب تھا، اور اسی دوران وہ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارتخانے نے اس افغان شہری کے بارے میں شکایت کی تھی، جس پر پولیس نے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔ گرفتار افغان شہری کو مزید کارروائی کے لیے سیکرٹریٹ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔