تہران (ویب ڈیسک) ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد انہیں غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔ ایران ٹرمپ کو یہ اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت مقرر کریں، جبکہ ایران نے علاقائی ذرائع کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملے روکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا سلسلہ بند کرنا ہے، اور ایران کی دفاعی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک یہ شرائط پوری نہیں ہوتیں۔
حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا۔ ایران جنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور ضمانتیں چاہتا ہے، جبکہ ایران میں جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کی بھی ضمانت دی جائے۔
ایرانی حکام نے مزید کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اور خطے کے دیگر مزاحمتی گروہوں کے خلاف کارروائیاں بھی بند کی جائیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
0 تبصرے