صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی صدارت میں امتحانات کی تیاریوں کے
کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بورڈز اور جامعات کے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی صدارت میں امتحانات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، جس کے لیے پورے صوبے میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 اپریل اور میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے، جبکہ سکھر ڈویژن میں میٹرک کے امتحانات 30 مارچ اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔
اسماعیل راہو کے مطابق امتحانات میں نقل روکنے کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے پیپر لیک کرنے والوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔
اس کے علاوہ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے صوبائی سطح پر شکایتی سیل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
0 تبصرے