اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سولر سسٹم لگانے والوں کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں بڑی ترمیم کر دی ہے، جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے ذریعے ملنے والی ریلیف خطرے میں آ گئی ہے۔
نئے حکومتی فیصلے کے مطابق، بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے زائد پیدا ہونے والی بجلی کو "صفر" یونٹ قرار دے دیا ہے، جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر "ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک" لاگو کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ منظور شدہ لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے والوں کو زائد بجلی پر کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق، زائد بجلی سسٹم میں جائے گی لیکن اس کے بدلے صارف کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
حکومت نے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر زائد جنریشن پر ریلیف بند کر دیا ہے، اور منظور شدہ لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے