روسی فوجی جہاز کریمیا میں گر کر تباہ، عملے سمیت 29 افراد ہلاک

روسی فوجی جہاز کریمیا میں گر کر تباہ، عملے سمیت 29 افراد ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک) – روسی محکمہ حفاظت کے مطابق، کریمیا کے علاقے میں ایک روسی فوجی جہاز گرکر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی محکمہ حفاظت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ منگل کے روز معمول کی پرواز کے دوران این 26 جہاز کا عملے سے رابطہ ٹوٹ گیا اور بعد میں اس کا ملبہ ملا۔ محکمہ نے حادثے کی وجہ فنی خرابی بتائی اور کہا کہ جہاز کو کوئی بیرونی نقصان نہیں پہنچا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز میزائل، ڈرون یا پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے نہیں کریا۔