وفاقی سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن نے وفاقی وزیر کو اس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ولنیریبل گروپس اور میزبان کمیونٹیز کے لیے سپورٹ پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وفاقی سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن نے وفاقی وزیر کو اس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کامران الرحمٰن خان، چیف کمشنر سی سی اے آر اسمت اللہ شاہ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
0 تبصرے