انٹر کی طالبہ 22 سالہ گلنار چانڈیو اور اس کی 17 سالہ بہن صفیہ مبینہ طور پر اغوا
میہڑ کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں انڈس شاہراہ سٹی ہوٹل کے قریب گاؤں کمال پور کی رہائشی دو بہنیں، انٹر کی طالبہ 22 سالہ گلنار چانڈیو اور مڈل کلاس کی طالبہ 17 سالہ صفیہ چانڈیو کو کار سوار افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے۔
مغوی دونوں بہنوں کے بھائی علی حسن چانڈیو نے چار نامعلوم ملزمان کے خلاف میہڑ اے سیکشن تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
مدعی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے چچا دین محمد، بہنوئی احمد علی اور دونوں بہنوں کے ہمراہ چنگ چی رکشہ میں گاؤں سے میہڑ شہر آ رہے تھے کہ کار میں سوار ملزمان نے چنگ چی رکشہ کو روک لیا اور اسلحے کے زور پر اس کی دونوں بہنوں کو اغوا کرکے دادو کی جانب شاہراہ کے راستے فرار ہو گئے۔
میہڑ پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں نوجوان بہنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
0 تبصرے