سندهڑی: گرهوڑشریف تھانے کی حدود گاؤں الہورايو شورو میں قتل ہونے والے چرواہے بچے کا مقدمہ درج

سندهڑی: گرهوڑشریف تھانے کی حدود گاؤں الہورايو شورو میں قتل ہونے والے چرواہے بچے کا مقدمہ درج

سندهڑی؛ گرهوڑشریف تھانے کی حدود گاؤں الہورايو شورو میں 3 روز قبل مال مویشی کے وٹھانے پر قتل ہونے والے معصوم بچے دلبر شورو کے قتل کا مقدمہ اس کے والد اشرف شورو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں اویس شورو، جاوید شورو، سکندر شورو اور رضا محمد شورو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقتول کے والد اشرف شورو نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے دلبر شورو کو اجرت پر مال مویشی کا چرواہا رکھا گیا تھا، جسے شير شورو نے رکھا تھا۔ قتل کی رات شير کا بیٹا سکندر، شير کا بھائی رضا اور رضا کے دو بیٹے اویس اور جاوید سب ایک ساتھ سوئے ہوئے تھے، جنہوں نے بلا وجہ میرے بیٹے کو قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد ملزمان اسی وٹھانے پر مقتول کے ساتھ سوئے ہوئے تھے، چارپائیوں کے درمیان صرف دو فٹ کا فاصلہ تھا، اور کسی تیز دھار آلے سے دلبر شورو کو قتل کیا گیا، جبکہ ساتھ سوئے ہوئے افراد صبح تک بے خبر رہے اور کسی کو اطلاع بھی نہیں دی۔