لاڑکانہ: تین بچے پراسرار طور پر لاپتا، اہلِ خانہ پریشانی میں مبتلا

لاڑکانہ: تین بچے پراسرار طور پر لاپتا، اہلِ خانہ پریشانی میں مبتلا

لاڑکانہ: شہر کے مراد واہن محلے کے قریب ترک چوک کے رہائشی تین بچے گزشتہ تین روز سے پراسرار طور پر لاپتا ہیں، جس پر اہلِ خانہ نے بچوں کی تلاش میں مدد کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاڑکانہ: اس حوالے سے لاپتا بچوں کے ورثا تاجن سروہی اور رانجھوں سروہی نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز 10 سالہ امان اللہ سروہی، 12 سالہ کلیم سروہی اور 10 سالہ سمیر سروہی گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگئے۔ لاڑکانہ: انہوں نے کہا کہ بچوں کی مختلف مقامات پر تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کی اطلاع متعلقہ ڈڑی پولیس کو بھی دی گئی، تاہم اس کے باوجود بچوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا، جس کے باعث تمام اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ لاڑکانہ: انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ لاپتا بچوں کی تلاش میں مدد کرکے اہلِ خانہ کی پریشانی ختم کی جائے۔