حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت سرجن ڈاکٹر پرویز رئیس خان کی جانب سے بون کیئر ہسپتال میں ایک تقریب منعقد

حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت سرجن ڈاکٹر پرویز رئیس خان کی جانب سے بون کیئر ہسپتال میں ایک تقریب منعقد

کراچی/حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت اور بون کیئر ہسپتال کے اونر سرجن ڈاکٹر پرویز رئیس خان کی جانب سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب سجائی گئی تقریب میں کیک کاٹا گیا پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور تمام مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو سلام پیش کیا گیا سجائی گئی تقریب میں شعیب ملک سمیت دیگر شخصیات ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز رئیس خان اور شعیب ملک نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہمارے بہادر فوجیوں نے ملک کی سالمیت اور خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا سرجن ڈاکٹر پرویز رئیس خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال کارکردگی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شعیب ملک نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج نے دشمن کو خوب مزہ چکھایا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اللہ ہمارے ملک پاکستان اور اس کی محافظوں کی ہمیشہ حفاظت فرمائے،،