پاکستان نے بھارتی دعوے کو رد کیا کہ حملے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی

پاکستان نے بھارتی دعوے کو رد کیا کہ حملے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے پہلے آگاہ کیا تھا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ معلومات کس کو دی۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کچھ ممالک نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ بھارت مزید کارروائیاں کر سکتا ہے، جس پر پاکستان نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو پاکستان بھرپور ردعمل دے گا۔