پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی جارحیت پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کی وجہ سے بھارت کو اندر سے نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ بھارتی حکومت اپنے نازی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی عوام کی توجہ ملک کے اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات اور حملوں کے خلاف متعدد پاکستانی شوبز شخصیات نے اپنی آواز بلند کی ہے اور بھارت کو زوردار جواب دیا ہے۔
0 تبصرے