منگل، 03 نومبر 2026
بریکنگ

بیوی چالاک، شوہر ان پڑھ، دونوں لاپته ھو گئے، ورثاء پریشان

سندھ 25th Jul 2023 397 مناظر

میرا بڑا بھائی ذوالفقار علی چانڈیو اپنی اہلیہ سمیت گزشتہ بیس روز سے لاپتہ ہے ؛ جان محمد چانڈیو

قاضی احمد: قاضی احمد وصی ذوالفقار کھوسو اہلیہ سمیت لاپتہ ہوگئے، لواحقین نے تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ گاؤں رسول بخش کھوسو کے رہائشی جان محمد چانڈیو نے نواب ولی محمد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا بڑا بھائی ذوالفقار علی چانڈیو اپنی اہلیہ سمیت گزشتہ بیس روز سے لاپتہ ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے بھائی کی کراچی کی ایک خاتون ثناء سے شادی ہوئی ہے، 20 روز قبل اس کا بھائی ذوالفقار گھر کا سامان، چار مویشی اور ایک موٹر سائیکل فروخت کرنے کے بعد گھر والے سمیت لاپتہ ہو گیا تھا۔ بھابهی ثناء ہوشیار خاتون ہے، ہمارا بھائی ان پڑھ آدمی ہے، اس نے بھائی کی تلاش کے لیے تھانہ نواب ولی محمد میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نواب شاہ سے بھائی کی تلاش میں مدد کی درخواست ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ