بدھ، 04 نومبر 2026
بریکنگ

ایک وقت ایسا بھی آیا جب بھارت کے حملے پر اُس وقت کے وزیرِاعظم نے کہا تھا: "میں کیا کر سکتا ہوں؟" — احسن اقبال

پاکستان 25th Oct 2025 459 مناظر
ایک وقت ایسا بھی آیا جب بھارت کے حملے پر اُس وقت کے وزیرِاعظم نے کہا تھا:

وفاقی وزیر احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب بھارت کے حملے پر اُس وقت کے وزیرِاعظم نے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا: "میں کیا کروں؟"

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا، طاقت ور ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بہادر مسلح افواج کے باعث پاکستان کا جھنڈا آج دنیا بھر میں سربلند ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر آپ کو مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ