منگل، 03 نومبر 2026
بریکنگ

آمر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کا بیج بویا، شازیہ مری

تازہ ترین 05th Jul 2024 434 مناظر
آمر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کا بیج بویا، شازیہ مری

آمر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کا بیج بویا، شازیہ مری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو اقتدار کے بھوکے آمر ضیاء نے آئینی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کا دن قوم کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کا نقصان ہم کبھی پورا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کے بیج بوئے، ڈکٹیٹر ضیاء نے ملک کو دہشت گردی، کلاشنکوف اور منشیات کلچر کی دلدل میں دھکیل دیا، انسانی حقوق کی پامالی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا جرم یہ ہے کہ وہ ایک بہادر اور مقبول لیڈر تھے جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں پر جنرل ضیاء کے مظالم پر انسانیت بھی شرمندہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ