آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہوگئی، کئی خاندان اجڑ گئے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی-سیون ٹو آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر کے زور دار دھماکے سے گھر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بارات کی آمد کے بعد ہوا، ملبے تلے دب کر متعدد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ دھماکے سے قریبی مکانات بھی متاثر ہوئے۔ ریسکیو کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
0 تبصرے