گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مزید صوبوں کے قیام میں ہے، نئے صوبے سب کے لیے فائدہ مند ہیں، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے اور سیاسی جماعتوں کو کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں مزید صوبے بنانے کے لیے تحریک شروع کرنی ہوگی، جو ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں انہیں منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ایک ہی ہائی کورٹ ہے جہاں دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں، ہم جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب کے حق میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے، اگر سندھ میں آپ کی حکومت ہے تو ایک کے بجائے تین وزرائے اعلیٰ مقرر کریں، بلوچستان میں بھی تین وزرائے اعلیٰ ہوں تو اس میں کیا حرج ہے۔
0 تبصرے