سلنڈر سانحہ: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد کے افسوسناک سلنڈر دھماکے پر وفاقی قیادت نے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات کی ہدایت جاری کردی۔

سلنڈر سانحہ: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں شادی کے گھر میں پیش آنے والے سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ رہنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی، جبکہ سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو سلنڈر کے محفوظ استعمال سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی تاکید کی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی۔