ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہری کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کر دی ہیں اور اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کی حفاظتی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی عائد کی گئی تھی اور افغانستان سمیت ان 12 ممالک پر اسپیشل امیگرنٹ ویزا پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ کارروائی اُن ممالک کے خلاف کی گئی جو اسکریننگ، ویٹنگ اور معلومات کے تبادلے میں ناکام رہے۔