کراچی؛ او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پاساکی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے۔
پاساکی-13 پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل آئل ویل ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً 460 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔
کنویں کی ڈرلنگ 2966 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 546 میٹر سائیڈ ٹریک کھدائی بھی کی گئی۔ نئی ڈرلنگ تکنیک کے استعمال سے پیداوار میں تقریباً تین گنا اضافہ ممکن ہوا ہے۔
اس منصوبے سے ملک میں تیل کی پیداوار میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
0 تبصرے