اب ہر کوئی خود جا کر لڑے، ہم کسی کی بھی مدد نہیں کریں گے: ٹرمپ

اب ہر کوئی خود جا کر لڑے، ہم کسی کی بھی مدد نہیں کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر Donald Trump نے ایران کی جنگ میں شامل نہ ہونے پر United Kingdom اور France پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور دیگر ممالک امریکہ سے جیٹ فیول خریدیں یا ہمت کر کے خود Strait of Hormuz جا کر تیل حاصل کریں، امریکہ اب مدد نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے کے عمل میں شامل ہونے سے انکار کیا جبکہ فرانس اسرائیل کی جانب فوجی سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے رہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ فرانس ایران کے “قصاب” کے معاملے میں انتہائی غیر معاون رہا ہے اور اسے یاد رکھا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، ان کے لیے تجویز ہے کہ وہ امریکہ سے خریدیں، ہمارے پاس اس کی وافر مقدار موجود ہے، ورنہ ہمت کریں اور خود جا کر حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔ امریکہ اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، جس طرح آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔ Donald Trump نے دعویٰ کیا کہ Iran بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اب ممالک خود جا کر اپنا تیل حاصل کریں۔