مجھے قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے: اُمِ رباب چانڈیو

مجھے قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے: اُمِ رباب چانڈیو

کراچی: اپنے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں قانونی جنگ لڑنے والی Umme Rabab Chandio نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سندھ پولیس کو سہولت کار قرار دیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ Facebook پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اُمِ رباب چانڈیو نے لکھا کہ "میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مجھے مصدقہ رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔" انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں قتل کرنے کے منصوبے میں سندھ پولیس بھی منصوبہ سازوں کی مددگار بنی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل 30 مارچ 2026 کو دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میہڑ نے تین افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو سمیت تمام 8 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا، جس کی بنیاد پر انہیں رہا کیا جاتا ہے۔