اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے United Arab Emirates کو قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں ماہ کے آخر میں ابوظہبی کو 2 ارب ڈالر واپس کرے گا۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں بطور سیکیور ڈپازٹ موجود تھی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم پر 6 فیصد شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای پہلے اس رقم کو سالانہ بنیاد پر رول اوور کرتا رہا، جبکہ دسمبر 2025 میں اسے پہلے ایک ماہ کے لیے اور پھر دو ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے United Arab Emirates نے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
0 تبصرے